تازہ ترین

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سول اور عسکری قیادت نے سانحہ مچھ پر افسوس کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور قومی سلامتی کے معاملات، سیکیورٹی صورت حال بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیا ن ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کیا گیا، بارڈر پر بڑھتی بھارتی جارحیت ، علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی، اندرونی چیلنجز سمیت امن و امان پر بات چیت کی گئی، ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔