اشتہار

بھارتی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، کسان بھی ڈٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دے دیا ہے جبکہ احتجاج کرنے والے کسان بھی ڈٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں نئے زرعی قوانین چیلنج کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت بھارتی چیف جسٹس نے اہم ریمارکس دئیے کہ کسانوں کے احتجاج کے معاملے پرحکومت کی کارگردگی دیکھ کر مایوسی ہوئی، ہم مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور حقائق جاننے کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔

بعد ازاں بھارتی سپریم کورٹ نےتاحکم ثانی نئے زرعی قوانین پر عمل درآمد معطل کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کسانوں کی زمینیں نہ بیچنے کا عبوری حکم دیتے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی کسان بھی ڈٹ گئے اور اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتجاج ختم نہیں کرینگے،حکومت کو زرعی قوانین ختم کرنے ہونگے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کسان مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج 45 سے زائد دنوں سے جاری ہے، اپوزیشن جماعتیں بھی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں، دو بڑی جماعتیں کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی کسانوں کے احتجاج میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں