تازہ ترین

جنوبی افریقی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی : جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کراچی پہنچ گئی، پہلا مقابلہ26 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹاکرا اب پاکستان میں ہوگا، مقابلے کےلیے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے کراچی پہنچ گئی ہے۔

کراچی پہنچنے والوں میں جنوبی افریقہ ٹیم کے 27 کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم 14 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو ہوگا۔

ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچانے کےلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہوٹل میں آج کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے جائیں گے اور مہمان ٹیم قرنطینہ میں رہتے ہوئے کل سے کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کرے گی۔

کھلاڑی بائیوسیکورببل میں ہوٹل سے گراونڈ آجاسکیں گے جبکہ قرنطینہ مکمل کرکے مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان، تابش خان شامل

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے،محمد رضوان ، عابدعلی، عمران بٹ، اظہرعلی، فوادعالم کو ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یاسرشاہ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان ، سعود شکیل ،حسن علی ،کامران غلام، ساجد خان، حارث رؤف ، محمدنواز،نعمان علی، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور تابش خان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -