تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

شرجیل خان نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، شاندار سنچری

کراچی: پاکستان کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان نے سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان نے ناردرن کے خلاف 66 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔

شرجیل خان نے 108 رنز کی اننگز میں 13 چوکے اور پانچ فلگ شگاف چھکے لگائے۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں سندھ نے شرجیل خان کی سنچری کی بدولت ناردرن کو 7وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 187 رنز کا مطلوبہ ہدف 28اعشاریہ1 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شرجیل نے نے 74 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خرم منظور 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس سے قبل ناردرن کی ٹیم 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، دانش عزیز اور میرحمزہ نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب کے 3 کھلاڑیوں مختار احمد، صہیب مقصود اور حسین طلعت نے سنچریاں اسکور کی، جس کی بدولت خیبرپختونخواہ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

سدرن پنجاب نے 317 رنز کا ہدف 40 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا، عمران خان سینئر اور آصف آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

خیبرپختونخوا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے تھے، خالد عثمان 74 گیندوں پر ناقابل شکست 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Comments

- Advertisement -