تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کورونا کی نئی قسم، سعودی عرب کو بڑی کامیابی مل گئی

ریاض: سعودی عرب میں کوروناوائرس کی نئی قسم کے تمام متاثرہ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس میں تغیراتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہونے والے تمام مریض سعودی عرب میں صحت یاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب تغیرپذیر کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے۔ ملکی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ ممالک کا سفر کرنے کی وجہ سے کورونا کی نئی قسم کے 10 مریض مملکت میں رپورٹ ہوئے تھے۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ تمام متاثر مریض اب وائرس سے پاک ہوچکے ہیں۔ نئی قسم کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت ایس او پیز جاری کیا گیا تھا جس کے باعث اہم کامیابی ملی ہے۔

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے نئے قواعد و ضوابط

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کی نئی اور مختلف قسمیں دنیا کے 60 مملک تک پہنچ چکی ہیں۔ اس کا آغاز سب سے پہلے برطانیہ سے ہوا جس کے بعد جنوبی افریقا اور جاپان میں ایسے کیسز سامنے آئے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ وائرس میں میوٹیشن(تغیراتی تبدیلی) کے باعث نئی قسمیں پیدا ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -