تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

سعودی شاہی خاندان غمگین، شہزادی طرفہ بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوان شاہی نے غم ناک اطلاع دی ہے کہ شہزادی طرفہ بنت سعود بن عبدالعزیز اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

متوفیہ کی نمازِ جنازہ دارالحکومت ریاض میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی اسی شہر میں ہوگی۔ ایوان شاہی نے مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 13 جنوری کو سعودی شہزادے خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمان 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

سعودے شہزادے کی عمر 83 برس تھی، وہ شاہی خاندان کے نایاب گھوڑے رکھنے والے فارم کے مالک تھے۔

سنہ 1980 سے اب تک شہزادہ خالد بن عبد اللہ نے 440 ایسے گھوڑے تیار کیے یا پالے جنہوں نے دوڑ میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ وہ فاتح بھی قرار پائے، اسی طرح اُن کے فارم میں 102 گھوڑے ایسے بھی ہیں جنہیں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر مانا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -