تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

افسوسناک واقعہ، مالک مکان نے سفاکیت کی انتہا کردی

برلن: جرمن شہر گیرولشٹائن میں مالک مکان نے کرایہ دار کی گھر میں موجودگی کے باوجود گھر کا کچھ حصہ گرادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر گیرولشٹائن میں جرمن مالک مکان نے اس وقت گھر کا کچھ حصہ گرادیا جب کرایہ دار گھر کے اندر ہی موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق مالک مکان نے مکان کو گرانے کے لیے بھاری مشین کا استعمال کیا، پولیس نے مالک مکان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں کرایہ دار محفوظ رہا اور اسے کوئی زخم نہیں آئے۔

The house reportedly risked collapsing and needed to be demolished

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد مالک مکان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ گھر اب اس قابل نہیں رہا کہ اس میں رہائش اختیار کی جاسکے، گھر کو اب مکمل طور پر گرانا پڑے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد کرایہ دار نے شہری انتظامیہ سے رابطہ کیا جس نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں گھر کا کچھ حصہ گرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گھر کی بیرونی دیوار بھی گری ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -