اشتہار

صرف تیس سیکنڈ میں‌ کمرے کی پوری دیوار پر رنگ کرنے کا طریقہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر ویسے تو ہر روز ہی سیکڑوں دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں۔

جب سے انٹرنیٹ عام ہوا ہے تو ہر دوسرا شخص اسے استعمال کرتا ہے، وہ اپنے یا دوستو و عزیزوں اقارب کی صلاحیتوں کو ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے اور پھر ایک عام شخص بہت زیادہ مشہور ہوجاتا ہے۔

اسی طرح ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نوجوان نے تیس سیکنڈ میں کمرے کی پوری دیوار پر نیا رنگ کر کے سب کو حیران کردیا۔

- Advertisement -

نوجوان نے کم وقت و محنت میں اس قدر مہارت کے ساتھ دیوار پر رنگ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کے ساتھ صارف نے لکھا کہ ’کیا کرہ ارض پر یہ ممکن ہے‘۔

ویڈیو دیکھیں

@angela_j_official#diy#fyp♬ original sound – Angela JB

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو دنیا بھر سے ملازمتوں کی پیش کش ہوئی۔ ابھی یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شہری کا تعلق کس ملک سے ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا تم میرے حویلی میں رنگ کرسکتے ہو‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میں تمھیں فی گھنٹہ کے حساب سے پیسے دوں گا‘۔


آپ کا اس ویڈیو کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں