اشتہار

پاکستان آنے والے مسافروں کیلیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ اور فرانس سے پاکستان آنے والے مسافروں کےلیے اچھی خبر ہے کہ چارٹر پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت مل گئی ہے۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے برطانیہ اور فرانس سے آنے والی پی آئی اے کی چارٹر پروازوں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

فضائی کمپنی ہائی فلائی کو 5 فروری تا 28 مارچ تک لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے جس کا سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

پی آئی اے اسلام آباد کیلئے ہائی فلائی کےذریعےچارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔ سی اےاےنےپی آئی اے کو 20 سے زائد چارٹر پروازوں کی اجازت دی ہے۔

پی آئی اے کا پرتگال کی فضائی کمپنی ہائی فلائی سےمعاہدہ طےپا گیا ہے اور پی آئی اے 300 نشستوں والا جدید طیارہ ایئربس آپریٹ کرے گا۔تمام پروازوں پر ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں