تازہ ترین

بھارت میں ڈیم ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گزشتہ دنوں گلیشیئر ٹوٹنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گزشتہ دنوں گلیشیر ٹوٹنے سے تباہی ہوئی تھی، اس حادثے میں 32 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتا ہوگئے تھے۔

جائے وقوع سے حاصل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم سے پانی خارج ہورہا ہے اور راستے میں آنے والی تمام اشیا کو اپنے ساتھ بہا کر لے کر جارہا ہے۔

چمولی ضلع کے جوشی ڈیم کے اوپر مزدور کام کررہے جب گلیشیر ٹوٹا تو انہیں جان بچانے کا موقع نہیں ملا۔

گلیشیر ٹوٹنے کے بعد سے ہی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے تاہم محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ بھی اس سے متلق کافی متحرک ہے، کںٹرول روم سے مسلسل پورے ضلع پر نظر رکھی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہے، امدادی کاموں میں 600 سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا مرکز ہے جہاں جون 2013 میں ریکارڈ بارشیں ہوئی تھیں اور سیلاب سے تقریباً 6 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

ان واقعات کو میڈیا کی جانب سے ‘ہمالیائی سونامی’ کا نام دیا گیا تھا، جس سے کئی گھر تباہ، عمارتیں سیلاب میں بہہ گئی تھیں، سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -