اشتہار

ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لئے برُی خبر ہے کہ پی سی بی  نے دورہ زمبابوے  فوری طور پر ختم کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے بورڈ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ ایمرٹس ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سفری پالیسی کے اجرا کے بعد کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی زمبابوے کا دورہ ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوین بورڈ کی جانب سے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کے لئے خصوصی انتظامات کے بعد ہمارے لئے یہ دورہ ختم کرنے کا فیصلہ مشکل تھا، تاہم ایمرٹس کی جانب سے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی کے لئے اپنی فلائٹ آپریشن معطل کرنے کے فیصلے کے بعد ہمیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹیم کو وطن واپس لانا ہے۔

- Advertisement -

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس موقع پر تعاون کرنے اور صورت حال کو سمجھنے پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں، اور پرامید ہیں کہ کسی موقع پر اضافے دورے کو ضرور مکمل کرینگے۔

ابتدائی طور پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو 21 فروری کو دورہ زمبابوے سے وطن لوٹنا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ نو فروری کو کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 178 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جانا تھا  جبکہ دورے میں تین ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلنا تھے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں