تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اجمیر شریف، زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 14 افراد جاں بحق

نئی دہلی: بھارت میں اجمیر شریف جانے والی زائرین کی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آںدھرا پردیش میں زائرین کو اجمیر شریف لے جانے والی مسافر بس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس میں 18 مسافر سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں خی حالت نازک بتائی جارہی ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 12 سال سے کم ہیں۔

پولیس کے مطابق منی بس کے بچ جانے والے مسافروں نے بتایا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں ںے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، امید ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -