تازہ ترین

شمالی کوریا کے رہنما کی اہلیہ ایک سال بعد منظر عام پر آگئیں

سیؤل: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی اہلیہ ری سول ایک سال بعد خود منظر عام پر آگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کی اہلیہ گزشتہ ایک سال سے منظر عام سے غائب تھیں، اُن کے غائب ہونے کے بعد سے مختلف چہ مگوئیاں جاری تھیں۔

اب کم جونگ کی اہلیہ ایک سال بعد منظر عام پر  کیمروں کے سامنے آئیں۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصاویر میں اُن کو صحت مند دیکھا جاسکتا ہے۔

ری سول کے منظر عام پر آنے کے بعد تمام قیاس آرائیاں خود بہ خود ختم ہوگئی ہیں۔

ری سول کے حوالے سے افواہیں زیرگردش تھیں کہ شاید وہ کرونا جیسے مہلک مرض کا شکار یا حاملہ ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو محدود کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 30 سالہ ری سول جو نے اپنے سُسر اور سابقہ لیڈر کِم جونگ دوئم کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منعقدہ  تقریب میں شرکت کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق استقبالیہ موسیقی کے ساتھ جب شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئے تو تقریب کے شرکا نے تالیاں بجا کر دونوں کا نہایت گرم جوشی کے ساتھ استتقبال کیا۔

حیران کن طور پر تقریب میں شریک مہمانوں‌ میں‌ سے کسی نے ماسک لگایا اور نہ ہی کرونا ایس او پیز پر عمل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -