تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کوروناوائرس: امریکی حکومت کا بڑا اعلان، ماہرین نے خطرناک قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکا کی چار ریاستوں میں ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان سامنے آگیا جس کے بعد طبی ماہرین نے حکومت کے اس اقدام کو خطرناک قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس اور میسی سپی کے گورنرز نے ماسک کی پابندی ختم کردی۔ اسی طرح ریاست مونٹانا اور آئیوا نے بھی شہریوں پر ماسک پہننے کی پابندی اٹھالی گئی۔ گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے احکامات ایگزیکٹیو حکم نامے سے جاری کیے۔

گورنرٹیکساس نے تمام کاروبار مکمل طور پر کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 10مارچ سے ٹیکساس کے تمام کاروبار100فیصدکھل جائیں گے، لوگوں پر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پابندی نہیں ہے۔

امریکا میں کرونا وائرس کب تک برقرار رہے گا؟

دریں اثنا میساچوسٹس میں ریسٹورنٹس کو معمول پر واپس آنے کے احکامات بھی جاری ہوئے۔

دوسری جانب سی ڈی سی ڈائریکٹر نے ریاستوں کے اقدام کو خطرناک قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریاستوں کےحالیہ فیصلوں پر شدیدتشویش ہے، اب بھی یومیہ70ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، کورونا کی نئی اقسام تاحال تیزی سے پھیل رہی ہے، ایسے میں یہ اقدام خطرناک ہے۔

Comments

- Advertisement -