تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی، سعودی حکام کا بڑا اعلان

ریاض : شیشہ کیفوں پر عائد پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی، وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں اور گیمز سینٹرز کو ان کی خدمات پر استثنیٰ دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی جانب سے ریاست بھر میں ہوٹلوں اور گیمز سینٹرز کو دوبارہ سے سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسٹورانوں کے پلے ایریا اور شیشہ کیفوں پر پابندی تاحکم ثانی باقی رہے گی۔

وزارت بلدیاتی امور و ہاوٗسنگ نے کہا کہ ہوٹلوں اور تفریحی پارکوں کو ان کے رقبے دیکھ کر ایس او پیز کے تحت کھولا گیا ہے اور ان مقامات ٹیبل پر کھانا فراہم کرنے کی اجازت بھی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد شرط ہے۔

وزارت نے جاری وضاحت میں کہا کہ تفریحی پارکوں کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جھولوں اور کھیل کے مقامات کو مستقل بنیادوں پر سینیٹائز کیا گیا جائے اور ہوٹلوں و مذکورہ مقامات پر عوام کا ہجوم جمع نہ ہو۔

خیال رہے کہ پارٹیوں اور میٹنگ ہال سمیت چند دیگر مراکز پر بھی پابندی تاحال برقرار ہے، تاہم سعودی عرب میں جم یا ورزش سینٹرز بھی کھل گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -