اشتہار

معذور کتے کی نابینا لومڑی سے مثالی دوستی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے کتے کی انسان کے ساتھ دوستی اور وفاداری کے حوالے سے بہت سے قصے سُن رکھے ہوں گے مگر اب کی بار ایک ایسی کہانی سامنے آئی جسے سُن کر آپ کا دل پگھل جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک معذور کتے اور نایبنا لومڑی کی مثالی دوستی ہے، دونوں دوست ایک دوسرے کے بغیر کہیں نہیں جاتے۔

پیدائشی معذوری کی وجہ سے کتے کی دو پچھلی ٹانگیں نہیں تھی، مالک نے ڈاکٹرز کی تجویز پر اپنے کتے کے لیے دو پہیوں والی واکر  لے لی، جو اُس کے لیے وہیل چیئر کا کام کرتی ہے۔

- Advertisement -

یہ واکر یا وہیل چیئر لینے کے بعد کتے کو اب چلنے میں دشواری نہیں ہوتی، اسے کمر پر باندھ دیا جائے تو کتا گھوم پھر کر واپس آجاتا ہے۔ برطانیہ کے مغربی علاقے کے رہائشی نے بتایاکہ انہوں نے دو ماہ قبل ایک سال عمر کی لومڑی خریدی جو قوت بصارت سے محروم نکلی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب میں نے لومڑی کی بینائی نہ ہونے کا سُنا تو پریشانی ہوئی مگر میرے کتے نے اس پریشانی کو ختم کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ کتے اور لومڑی کو ملے ایک سال ہوگیا، دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہتے، جب یہ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ’جیک‘ کتا آگے آگے جبکہ ’انا لاپاز‘ لومڑی اُس کے پیچھے پیچھے چلتی ہے۔ کتا غلط جانے پر بھونک کر لومڑی کو درست راستے پر لے کر آتا ہے۔

مالک نے بتایا کہ ہمارے شہرے میں کتے اور لومڑی کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں