تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بیٹوں کو قتل کرکے انشورنس رقم حاصل کرنے والے باپ کو 212 سال قید کی سزا

واشنگٹن : امریکی عدالت نے بیٹوں کو قتل کرکے انشورنس کی رقم حاصل کرنے والےدرندہ صفت باپ  کو 212 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم مصری شخص نے لاکھوں ڈالر کی لالچ میں اپنے دو آٹسٹک بیٹوں کو سمندر میں ڈبو کر مار ڈالا تھا۔

45 سالہ علی المیزین نے گاڑی میں اپنی اہلیہ ربا دیاب اور 8 اور 13 سالہ دونوں بیٹوں کے ہمراہ لاس اینجلس میں سمندر کے قریب سفر کررہے تھے اچانک گاڑی کو سمندر برد کردیا۔

علی المیزین خود کو ڈرائیونگ سائیڈ کی کھڑکی سے باہر نکل آئے لیکن بیوی اور بیٹوں کو ڈوبنے کےلیے چھوڑ دیا لیکن خوش قسمتی سے ان کی بیوی کو ایک ماہی گیر نے بچالیا تاہم بچے ڈوب کر مرگئے۔

بچوں کی موت کے بعد مصری شخص نے انشورنس کے دو لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر حاصل کیے اور بیشتر رقم مصر منتقل کردی تھی۔

پولیس نے ایک برس قبل مذکورہ شخص کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرکے امریکا میں موجود اکاوٗنٹ سے 80 ہزار ڈالر ضبط کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -