تازہ ترین

اے این پی سربراہ اسفند یار ولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اے این پی ثمر بلور کا کہنا ہے کہ اسفند یار ولی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسفند یار ولی بلڈ پریشر، عارضہ قلب اور شوگر کے مریض ہیں۔

اے این پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ثمر بلور نے اسفند یار ولی کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.56 فیصد تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 32 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 508 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -