اشتہار

غیرملکی ملازمین کی رہائش سے متعلق سعودی حکام کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین کے لیے رہائشی شناختی کارڈ کے ڈیجیٹل ورژن کا آغاز ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آئے ورکرز کے لیے ڈیجیٹل رہائشی شناختی کارڈ کا اجرا شروع کردیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے یہ ڈیجیٹل ورژن ابشر ایپ پر لانچ کیا ہے۔ سعودی حکام کے اس اقدام کا مقصد لیبر مارکیٹ میں غیرملکیوں کے لیے مزید سہولتیں پیدا کرنا ہے۔

- Advertisement -

رہائشی شناختی کارڈ کے ڈیجیٹل ورژن میں کیو آر کوڈ کے ذریعے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

آن لائن پلیٹ فارم ابشر کے صارفین(وہ جو غیرملکی ملازم ہیں) اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ کی کاپی اپنے سمارٹ فونز پر بغیر انٹرنیٹ کے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں