اشتہار

انجلینا جولی اداکار بریڈپٹ پر لگائے الزامات کے ثبوت دینے پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی ایک مرتبہ پھر خبروں کی سرخی بننے کو تیار ہیں کیونکہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ کے خلاف ثبوت فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (آیف بی آئی) کی جانب سے بریڈ پٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا کیونکہ اداکار پر گھریلو زیادتی اور بچوں سے مارپیٹ کا الزام ہے۔

- Advertisement -

دونوں اداکاروں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دو برس بعد ہی 10 سال پرانا تعلق ختم کردیا تھا جس کی وجہ بقول انجلینا جولی کہ گھریلو زیادتی اور بچوں پر تشدد ہے۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے چھ بچے ہیں، جن کی حوالگی کا مطالبہ اداکارہ نے طلاق کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے کیا تھا، جس کے بعد 2018 میں دونوں نے بچوں کی حوالگی سے متعلق ایک معاہدہ کیا جس پر جج نے بھی دستخط کردئیے تھے۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی اور بریٹ پٹ کے تین بچے لےپالک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں