تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

سونے کی قیمتوں میں‌ کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت پانچ ڈالرز کم ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1726 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے۔

پاکستان میں جمعرات 25 مارچ کو سونے کی مجموعی قیمتوں میں 835 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج بتاریخ 25 مارچ کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 106,700روپے

دس گرام قیمت: -/ 91,478 روپے

سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار 700 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 385 روپے کمی کے بعد 91 ہزار 478 روپے پر پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے تین سو روپے جبکہ دس گرام کی قیمتوں میں 299 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 7 ہزار 150 اور 91 ہزار 863 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -