تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

یو اے ای میں تعلیمی لائسنس کے حصول کا طریقہ اور فیس کیا ہے؟

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں وزارت تعلیم و تربیت نے کہا ہے کہ ایجوکیشن لائسنس کے امتحانات کے لیے فیس250 درہم مقرر کی گئی ہے۔

یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت پروفیشنل لائسنس کے حوالے سے سختی کررہی ہے۔مذکورہ فیس مقررہ زمروں میں سے کسی ایک کے امتحان پر ہر بار وصول کی جائے گی جبکہ تمام امتحانات دہرانے پر بھی یہی فیس لی جائے گی۔

امارات نے پابندی لگائی ہے کہ آئندہ سال سے ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو ایجوکیشن پروفیشن لائسنس حاصل کرنا ہوگا، اساتذہ، پرنسپل، ایچ ایم اور ان کے نائبین سب کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا، اس کا مقصد پیشہ ورانہ لیاقت کا معیار بلند کرنا ہے۔

وزارت تعلیم و تربیت نے یہ پابندی بھی لگائی ہے کہ ایجوکیشن لائسنس امتحان دینے والوں کے سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے۔ یہ دیکھا جائے گا کہ آیا امیدوار کے سرٹیفکیٹ منظور شدہ اداروں سے ہیں یا نہیں۔

امیدواروں کو ایجوکیشن پروفیشن امتحان کے لیے دس نکاتی کارروائی کرنا ہوگی اور اپنا اکاؤنٹ قائم کرنا ہوگا۔

اس مقصد کیلئے آن لائن درخواست دینا اور فیس کی ادائیگی کی کارروائی کرنا ہوگی، دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کی چھان بین کی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر ادارہ امیدوار کے ساتھ رابطہ کرے گا۔ متعلقہ اہلکار امارات کے کلچرل اتاشی اور بیرون ملک سفارتخانوں سے رابطے کرکے ڈگریوں کی چھان بین کرے گا۔

وزارت تعلیم و تربیت نے اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شخص کوئی ایک امتحان دینا چاہتا ہو یا انفرادی کارکردگی کا رزلٹ حاصل کرنا چاہتا ہو تو اس سے سو درہم فیس لی جائے گی۔ اسے سرٹیفکیٹ کی منظوری کی کارروائی بھی کرنا ہوگی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ تعلیم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو پروفیشن ٹیسٹ دینا ہوگا۔ ان میں لائبریرین، لیباریٹری سیکریٹری، معذوروں کےامور کا اسپیشلسٹ، پروفیشنل اکیڈمک گائیڈ، معاون ٹیچر، پرنسپل، وائس پرنسپل اور ایچ ایم کا پروفیشنل لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -