اشتہار

پولیس نے 7 سال بعد گینگسٹر کا سراغ کیسے لگایا؟ یقین کرنا مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں پولیس دردِ سر بنے ملزمان کی تلاش کے لیے منفرد حکمت عملی بناتی ہے، کئی ترقی یافتہ ممالک میں جدید ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اطالوی گینگسٹر کی 7 سال بعد گرفتاری انوکھے انداز میں ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو ڈومینیکن ریپبلک میں ٹیٹوز کی وجہ سے پہچان کر گرفتار کیا گیا، اٹلی سے تعلق رکھنے والا مفرور ملزم نیدرلینڈز میں مبینہ طور پر کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے یوٹیوب ویڈیو میں اطالوی گینگسٹر کی شناخت کی۔

رپورٹ کے مطابق 53 سالہ فیرن کلاڈ بیارٹ نامی ملزم یوٹیوب پر چینل بنا کر اپنی کھانا پکانے کی مہارت دکھاتا تھا، چہرہ چھپا ہونے کے باعث اس کی شناخت مشکل تھی لیکن پولیس نے ہاتھوں پر ٹیٹوز کی وجہ سے اسے پہنچان لیا۔

- Advertisement -

فیرن کلاڈ نے ڈومینیکن ریپبلک میں پناہ لے رکھی تھی، اٹلی کی پولیس نے متعلقہ ملک کو اطلاع دی جس کے باعث اس کی گرفتاری عمل میں آئی اور اب ملزم کو اٹلی پہنچا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں