تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب: ‘صحتی’ ایپ کے صارفین کیلئے مفید مشورے

سعودی عرب وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل دنیا میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے، مملکت میں ابشر، توکلنا کے بعد صحتی ایپ کا بھی شمار بڑی ایپلی کیشنز میں ہوتا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے شہریوں کی حفاظت اور انہیں طبی سہولتیں آن لائن فراہم کرنے کے لیے آن لائن پلیٹ صحتی ایپ کا اجرا کیا جس سے صارفین وقتاً فوقتاً مستفید ہوتے رہتے ہیں، بالخصوص کورونا وبا کے دوران یہ ویکسی نیشن سے متعلق بھی اپنی سروس فراہم کررہی ہے۔

صحتی ایپ کیا ہے؟

جس طرح اوپر کی سطروں میں بتایا گیا کہ یہ ایپ صحت سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ کوروناویکسین لگوانے کے لیے شہری صحتی کے ذریعے وقت لے سکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کی خصوصیات

صحتی میں کورونا ٹیسٹ کے لیے اپائنٹمنٹ، ٹیسٹ کے نتائج، ریموٹ مشاورت کی خدمات، اسپتالوں کا پتہ، ادویات کے لیے قریب ترین دواخانوں کی تلاش، دواؤں کے نسخے، علاج کے لیے اسپتالوں میں اپائمنٹمنٹ اور صحت خدمات میں انحصار کرنے والوں کو شامل کرنے و اندراج کی سہولت موجود ہے۔

صحتی ایپ کا استعمال

اس ایپلی کیشن کے استعمال کے لیے سب سے پہلے ڈاؤن لوڈ کرکے موبائل پر لاگ ان کرنا ہوگا جس کے بعد صارف اپنا ڈیٹا، تصویر، نام اور پاس ورڈ تفویض کرے تاکہ اکاؤنٹ استعمال کے لیے تیار ہوسکے۔

ایپلی کیشن کی اہمیت

صحتی ایپلی کیشن نہ صرف کورونا وبا کے دوران ساتھ دے رہی ہے بلکہ اس سے دائمی مرض میں مبتلا افراد بھی مستفید ہوتے ہیں، صارف اپنے طبی معائنے کے نتائج کی ڈیجیٹل کاپی اس ایپ سے حاصل کرسکتے ہیں، صحتی کا کسی بھی اسپتال یا میڈیکل سنٹر میں جاتے وقت الیکٹرانک طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -