اشتہار

خوفناک ٹریفک حادثہ : خاتون سمیت چار افراد کچل کر ہلاک، کار تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

راجھستان : بھارت میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت چار افراد کچل کر ہلاک ہوگئے، مال بردار کنٹینر کار پر گر گیا، کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے پالی میں آج صبح کار پر کنٹینر گر جانے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کار میں دب کر ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں بالرائی کے نزدیک ایک ٹریلر پر رکھا کنٹینر اچانک نزدیک سے گزرنے والی کار پر گر گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار چارافراد موقع پر ہی کچل کر ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق جودھپور سے بتایا جارہا ہے اور وہ جودھپور جانے کے لئے سمیر پور سے پالی کی جانب آرہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے۔ پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے چاروں افراد کی لاشوں کو کار کی باڈی کاٹ کر نکالا اور قانونی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں