تازہ ترین

گوگل کا صارفین کے لیے بڑا تحفہ

نیویارک : گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، اب صارفین ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ 30 جون تک مفت استعمال کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے عوامی سہولت کےلیے گوگل کانفرنسنگ سروس میٹ کا لا محدود مفت کالز کا دورانیہ جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔

گوگل نے دنیا بھر میں کالک ڈاؤن لگنے کے بعد اپنی ویڈیو کال سروس میٹ کو صارفین کےلیے مفت کردیا تھا جو ماضی میں 6 ڈالر ماہانہ پر دستیاب تھی اور اس کال کا دورانیہ بھی 1 گھنٹہ ہوتا تھا۔

لاک ڈاؤن لگتے ہی گوگل نے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے مفت ویڈیو کالز کا سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے ستمبر 2020 میں ختم ہوتا تھا تاہم یہ سروس 31 مارچ 2021 تک بڑھائی گئی اور پھر اسے جون 30 تک طول دے دیا گیا۔

صارفین گوگل میٹ میں 100 افراد کو ویڈیو کانفرنس کا حصہ بناسکتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے لیے گوگل ورک اسپیس سبسکرائپشن خریدنا ہوگی، جس کے بعد ڈھائی سو افراد کو کانفرنس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

ان افراد کو گوگل میٹ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویب براؤزر کے ذریعے بھی کانفرنس کا حصہ بن سکیں گے لیکن اس سرور کےلیے جی میل اکاؤنٹ کا ہوبا شرط ہے۔

گوگل میٹ کو ڈیسک ٹاپ پر ( meet.google.com ) جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ایپس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -