تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پنجاب: اعتکاف اور باجماعت نماز کی مشروط اجازت، رمضان کے لیے نئے ایس او پیز جاری

لاہور: کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان المبارک 1442 ہجری کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہلیتھ کیئر نے رمضان المبارک  میں مختلف پابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹٰ فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے کم عمر نمازیوں کو ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم عمر بچوں کے مسجد جانے پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس : صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ ’60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کرونا کا خطرہ زیادہ ہے، دائمی امراض میں مبتلا تمام افراد گھروں پر نماز ادا کریں جبکہ بزرگ شہری بھی مسجد جانے سے گریز کریں۔

ایس او پیز کے تحت مساجد میں جماعت کے دوران نمازیوں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا جبکہ فیس ماسک بھی لازمی ہوگا۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ معتکفین کے لیے 6 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر جگہ مختص کرنا ضروری ہوگی جبکہ اجتماعی اعتکاف کے بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کی جائے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

Comments

- Advertisement -