اشتہار

مایا علی کی نئی تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر کے ساتھ مایا علی نے کیپشن لکھا کہ ’خوشی چھوٹے چھوٹے لمحات کو جینے کا نام ہے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ مایا علی کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح ان سے خوبصورتی کا راز پوچھ رہے ہیں، اداکارہ کی مداح نے لکھا کہ آپ کو دیکھنا ہی اصل خوشی ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اداکارہ مایا علی کی تصاویر کو سراہا اور ایموجی بنا کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مایا علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں رخشی کو اسلم (شہریار منور) سے محبت ہوجاتی ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ و دیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں