اشتہار

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل اداکار ویویک کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرسکے اور آج صبح 4 بجکر 45 منٹ پر چل بسے۔

- Advertisement -

ڈاکٹروں کے مطابق تامل اداکار کو شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ آج صبح دنیا سے رخصت ہوگئے۔

Veteran actor Vivek

اداکار کی موت پر بالی ووڈ سمیت تامل اداکاروں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے بے تاج بادشاہ اور سیاستدان رجنی کانت نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تامل اداکار ویویک کی یوں اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں