اشتہار

کراچی: شادی ہالز مالکان کا شہر بھر میں ہالز کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیص منصور شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی میں کورونا کیس انتہائی کم ہیں، ہم شادی ہالز 15 رمضان سے کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہوٹلوں کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت ہے تو شادی ہالز کو کھلی فضا میں کام کرنے کی اجازت دی جائے، ریسٹورنٹس کھلے ہوئے ہیں تو شادی ہالز پر پابندی کا کوئی جواز نہیں۔

- Advertisement -

ایسوسی ایشن کے چیئرمین شارق میمن نے کہا کہ شادی ہالز کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ: کاروباری و تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار جاری، چھٹی کے دن بھی تبدیل

شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہا کہ شادی ہال میں ایس او پیز کی مکمل پابندی کے باوجود پابندی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تمام شادی ہالوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی نگرانی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے جن لوگوں کی تقریبات ہیں وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں، اگر شادی ہالز پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں