اشتہار

کچھوے نے شیر کو تالاب چھوڑنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے پارک میں کچھوے نے شیر کو تالاب چھوڑنے پر مجبور کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کے گریٹر کروگر پارک کے تالاب میں جانور اور پرندے اپنی پیاس بجھانے کے لیے جاتے ہیں لیکن شیر جب پانی پینے کے لیے تالاب میں گیا تو کچھوے نے اس کو تنگ کردیا اور شیر کو مجبور ہوکر تالاب چھوڑنا پڑا۔

یہ منفرد فوٹیج سفاری گائیڈ کے 30 سالہ ریگی بیرٹو نے بنائی جبکہ سفاری پر ان کے ساتھ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

بیرٹو نے بتایا کہ ’راستے میں شیر کے علاوہ ہاتھی بھی موجود تھے، مجھے معلوم تھا کہ شیر پانی پینے کے لیے جگہ تلاش کریں گے اور ہم ان کی ویڈیو بنانے کے لیے تیار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو بناتے وقت مجھے خوشگوار حیرت ہوئی جب کچھوا تالاب کی طرف آیا اور شیر کو پانی پینے کے دوران تنگ کرتا رہا، ہمیں اس طرح کی ویڈیو مل جائے گی اس کی توقع نہیں تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر جب پانی پینے کی کوشش کررہا ہے تو کچھوا اسے تنگ کررہا ہے اور تھک ہار کر شیر نے تالاب ہی چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں