اشتہار

آسٹریلوی ساحل سے دیوقامت ٹونا فش پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں کہ بلیو فن ٹونا مچھلی کا اوسط وزن 60 کلوگرام ہے؟ تاہم اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ سمندر میں اس سے زیادہ وزن والی ٹونا فش موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کے ساحل پر واقع کوفس ہاربر پر کام کرنے والی ایک بڑی کشتی کی قسمت اس وقت کھلی جب شکار کے دوران ایک بھاری بھر کم نادرن بلیو فن ٹونا فش ان کے جال میں پھنس گئی۔

ماہی گیروں نے جب اس مچھلی کا وزن کیا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی، کیونکہ جب وزن کیا گیا تو وہ 271 کلو گرام تھا، حکام کے مطابق اس سے قبل شکار کی گئی نادرن بلیو فن ٹونا فش کا وزن 148 کلوگرام اور اس کی لمبائی 185 سینٹی میٹر تھی، اس طرح کوفس ہاربر پر کام کرنے والی کشتی نے آسٹریلیا میں سب سے بھاری نادرن بلیو فن ٹونا فش فش پکڑنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

- Advertisement -

سڈنی فش مارکیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ عام طور پر نادرن بلیو فن ٹونا فش کا وزن 50-60 کلوگرام کے درمیان ہوتا ہے، سڈنی فش مارکیٹ میں خریدار اتنی بڑی مچھلی دیکھ کر ششد رہ گئے، اس بھاری بھر کم نادرن بلیو فن ٹونا فش کو سمندری غذا کی ترسیل پر مامور فرم (کلاوڈی سی فوڈز) کو فروخت کردیا گیا ہے، جو کہ آسٹریلیا میں جاپانی ریستورانوں کو سمندری غذا فراہم کرتا ہے۔

ٹونا اپنے ذائقے کے باعث دنیا کی سب سے پسندیدہ مچھلیوں میں سے ایک ہے،صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی مچھلیاں، خاص طور سے ٹونا میں اومیگا تھری ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی اور دل کے امراض کے علاوہ انسانی جسم کے مختلف اعضا کے لئے بہت فائدے مند ہے۔

جاپان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس ٹونا مچھلی کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ مچھلیوں کی یہ قسم اس خطرے کا شکار ہو چکی ہے کہ اس کا بہت زیادہ شکار اس کے ناپید ہو جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ عہد حاضر میں ’بلیو فِن‘ ٹونا مچھلی کی بحرالکاہل میں پائی جانے والی مجموعی آبادی عالمی سطح پر صنعتی انقلاب سے پہلے کے دور کے مقابلے میں 96 فیصد کم ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں