تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب کیا کرنے جارہا ہے؟ شاہ سلمان کا اہم خطاب

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب رواں سال گرین مشرق وسطی اقدام پر سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا، ہم 2030 تک 50 فیصد ماحول دوست توانائی حاصل کرلیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورچول ماحولیاتی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فرمانروا نے کہا کہ ہمارا ہدف 2030 تک پچاس فیصد ماحول دوست توانائی کا حصول ہے، دیرپا ترقی کے لیے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون کا عالمی معیار بھی بند کرنا ہوگا۔ شاہ سلمان نے ماحولیاتی سربراہ کانفرنس کے انعقاد پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کرہ ارض کا مسئلہ ہے، یہ جغرافیائی سرحدوں میں قید نہیں، سنگین صورت حال سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر حصہ ڈالنا ہوگا، وژن 2030 کے تحت سعودی عرب نے ماحول دوست اقدامات اٹھائے۔

سعودی فرمانروا کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ 2030 تک مملکت 50 فیصد تک اپنی ضروریات ماحول دوست توانائی سے حاصل کرے گا، سعودی عرب نے جی 20 کے دوران سرکلر اکانومی کے تصورات اختیار کیے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ماحول دوست اقدامات کے تحت گرین منصوبے کا آغاز کیا۔

Comments

- Advertisement -