تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

عراق میں مریضوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 58 ہلاکتیں

بغداد: عراق کے اسپتال میں آکسیجن سلنڈروں کو ذخیرہ کرنے والے نظام میں دھماکے کے باعث 58 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو بچا لیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں پیش آیا جہاں دھماکے کے بعد انتہائی نگہدداشت یونٹ میں آگ لگ گئی اور 58 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ آکسیجن سلنڈروں کو ذخیرہ کرنے کے نظام میں خرابی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

اسپتال میں ناقص انتظامات کے باعث آگ تیزی سے ہر طرف پھیل گئی اور اٹھاون زندگیاں نگل لیں۔ جبکہ خراب ‘سیلنگ’ نے شعلوں کو انتہائی آتش گیر مصنوعات کی طرح پھیلنے دیا۔

حادثے کے باعث سوشل میڈیا پر صافین کی جانب سے ذمے داروں کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ عراقی وزیراعظم نے آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

دھماکے اور آتشزدگی کے موقع پر اسپتال میں مریضوں کے رشتے دار بھی موجود تھے، متعدد افراد نے جائے وقوع سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ کئی افراد کی موت آگ کے باعث دم گھٹنے سے بھی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -