اشتہار

بھارتی جوڑے نے عروسی لباس کی جگہ کورونا سے بچاؤ کی کٹ پہن کر شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود ایک جوڑے نے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے شادی کی رسم ادا کی۔

ان دنوں پڑوسی ملک بھارت میں کرونا وبا کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے جس کے باعث روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ کرونا کا شکار ہورہے ہیں جب کہ ہزاروں کرونا مریض سڑکوں پر آکسیجن کی کمی کے باعث دم توڑ رہے ہیں۔

ریاست مدھیا پردیش کے علاقے رتلم سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے انتظامیہ کی اجازت سے مقامی شادی ہال میں اپنی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا، شادی کے دوران زیب تن کیے گئے عروسی جوڑے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

- Advertisement -

شادی سے قبل دولہا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے دولہا اور دولہن دونوں نے پی پی ای کٹ پہن کر گرہ باندھی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رسم عروسی کے شرکا میں پولیس اور اہل خانہ شریک تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں نائٹ کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ ہے تاکہ لوگ کرونا کی دوسری لہر سے محفوظ رہ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں