تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج ہرارے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہیں، زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے ہرارے میں شروع ہو گیا ہے، شان ولیمز کی جگہ برینڈن ٹیلر میزبان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، زمبابوے کی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہے۔

پاکستانی ٹیم میں آف اسپنر ساجد خان کی انٹری ہوئی ہے، کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ دیکھنے کے بعد ساجد کی شمولیت کا فیصلہ کیا، ہمارا مڈل آرڈر مضبوط ہے، کوشش کریں گے سیریز کا آغاز جیت سے کریں۔

انھوں نے کہا پاکستان کی بولنگ لائن اپ بھی مضبوط ہے، ساجد خان بہترین آف اسپنر ہے، وکٹ دیکھ کر ساجد خان کو ڈیبیو کرایا ہے۔

Image

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں 2013 کے بعد طویل فارمیٹ میں مد مقابل آ رہی ہیں، ٹیسٹ میں پاکستان کا ریکارڈ شان دار ہے لیکن زمبابوے کی ٹی 20 پرفارمنس نے پاکستان ٹیم کو خبردار کر دیا ہے کہ میزبان ٹیم بھی کمزور نہیں۔

ٹیسٹ میں پلیئرز انفرادی ریکارڈ بہتر بنانے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، نیٹ پریکٹس میں کھلاڑیوں نے غلطیوں پر قابو پایا، زمبابوے سے کیسے بچنا ہے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو اچھی طرح سے بتا دیا ہے۔

ریکارڈ پاکستان کو فیورٹ بتاتے ہیں، پاکستان نے اب تک 8 میں سے 6 سیریز جیتی ہیں، ایک ڈرا ہوئی، 1998 میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہارا، مجموعی میچز میں بھی پاکستان کو برتری حاصل رہی، 17 میں سے 10 میچز جیتے، 3 ہارے، زمبابوے نے 8 سال پہلے پاکستان کو ٹیسٹ میں ہرایا تھا، پھر سیریز نہیں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -