تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

ہرارے ٹیسٹ، پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے

ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے ‏اور گرین کیپس کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 73 رنز درکار ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج ہرارے میں شروع ہوا، میزبان ‏زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز سے ہی ‏قومی ٹیم کے بولرز زمبابوے ٹیم پر حاوی رہے۔

زمبابوے کی پہلی اننگز کی پہلی گیند پر فاسٹ بولر حسن علی نے زمبابوے اوپنر کیون کو چلتا ‏کیا، اسکے بعد دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے پرنس بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں ‏کامیاب ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

ترائیسئی مساکانڈا 15 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر پویلین لوٹے جبکہ برینڈن ٹیلر حسن علی کا ‏شکار بنے، زمبابوے کپتان صرف پانچ رنز بناسکے، زمبابوے کے کھلاڑی ملٹن شومبا نے وکٹ پر آنے ‏کے بعد قدم جمائے اور مزید وکٹیں گرنے سے روکنے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ 27 رنز پر رن ‏آوٹ ہو گئے۔زمبابوے کے بیٹسمین روئے کائیا 48 اور رجیس 19 رنز بنا کرپولین لوٹ گئے۔دیگر بلے ‏بازوں میں ٹریپانو 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے4 چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ ‏اسپن باؤلر نعمان نے حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

پہلی اننگز میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا، عابد علی اور عمران بٹ پر مشتمل جوڑی نے سنچری ‏اسٹینڈ فراہم کیا۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے ‏اور گرین کیپس کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 73 رنز درکار ہیں۔

عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ میزبان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے ‏کھیلتے ہوئے 176رنز پرآؤٹ ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -