اشتہار

سعودی عرب میں ملازمین کےلیے نئی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے کرونا سے نجات حاصل کرنے کےلیے تمام شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے کرونا سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے ملازمین پر نئی شرط عائد کردی۔

سعودی عرب نے کام کرنے کی جگہوں کو محفوظ بنانے اور ورکرز کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کےلیے اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام افراد کےلیے ویکسینیشن کا انتظام کریں۔

- Advertisement -

سعودی حکام نے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں سے بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے اجتناب برتنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1090 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 23 ہزار 406 تک پہنچ چکی ہے جب کہ 7 ہزار 32 کرونا مریض دم توڑ چکے ہیں۔

وزارت صحت نے جاری بیان میں کہا کہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 9785 ہے جن میں سے 1333 کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں