اشتہار

چھوٹے بچے کے برابر ’مینڈک‘ دیکھ کر سب حیران، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہونیرا: جزیرہ سولومون کے ایک گاؤں میں چھوٹے بچے کے برابر ایک کلو وزنی مینڈک دیکھ کر سب دنگ رہ گئے، مینڈک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دنیا میں سب سے بڑے ایک فٹ سے زیادہ اور تین کلو سے زائد وزنی مینڈک وسطی افریقا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔

جزیرے سولومون میں دیہاتیوں نے ایک مینڈک کو اس علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا جو انسانی بچے جتنا بڑا تھا جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

- Advertisement -

جمی ہیوگو نامی مقامی شہری نے بتایا کہ وہ جنگل اکثر مخصوص جنگلی جانوروں کا شکار کرتے ہیں تاہم اب کی بار انہیں پہلی مرتبہ اتنا بڑا مینڈک دکھائی دیا۔

جمی نے بتایا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ میں یہ کیا دیکھ رہا ہوں، یہ میری زندگی میں آج تک کا دیکھا گیا سب سے بڑا مینڈک تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس مینڈک کا حجم اتنا بڑا تھا جیسے ایک انسان کا چھوٹا بچہ ہو۔

جمی کا کہنا تھا کہ مینڈک کو کتوں نے پکڑ لیا تھا اور وہ اس کے ساتھ جھاڑیوں میں کھیل رہے تھے اسی وقت میں اس کی تصاویر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے بتایا کہ مینڈک مر چکا تھا لیکن امید ہے کہ آئندہ جب ہم اسے دیکھیں گے تو وہ زندہ ہوگا اور ہم اسے زندہ پکڑ لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں