تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بھارت: خودکشی یا پھر قتل؟ عاشق جوڑے کی دردناک موت

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں عاشق جوڑے کی ٹرین سے کٹ کر موت واقع ہوئی، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک حادثہ اترپردیش کے ضلع بریلی میں پیش آیا جہاں ٹرین سے کٹی لاشیں ملیں، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جوڑے نے خودکشی کی یا پھر کسی نے ریل کی پٹری پر دھکیل کر موت کے گھاٹ اتارا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بریلی میں بِلپور ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک شخص اور لڑکی کی کٹ کر موت ہوئی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکا اور لڑکی کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا، اہل خانہ کے مطابق وہ رات سے غائب تھے، دونوں کی موت کی اطلاع ملنے پر فتح گنج مشرق پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق لڑکی رشتے میں لڑکے کی بھتیجی بتائی جا رہی ہے، پیر کی رات دونوں گھر سے غائب ہوگئے اور منگل کی صبح تقریباً چھ بجے دونوں کی لاش ملی۔

لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -