اشتہار

سعودی عرب: غیر ملکیوں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے بحرین سے آنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے نئے ضوابط کے تحت ویکسین لینے والے افراد کو 72 گھنٹے میں پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے پر داخلے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ سعودی شہری اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیے گئے۔

نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کا کرونا ٹیسٹ ہوگا نہ ہی قرنطینہ کیا جائے گا، تاہم بغیر ویکسین 18 برس سے کم عمر افراد پر 7 دن کی ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ہوگی۔

- Advertisement -

ویکسین نہ لینے والے افراد پر چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا، جب کہ 8 برس سے کم عمر بچے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

کنگ فہد کاز وے اتھارٹی نے ڈرائیورز اور معاونین کے حوالے سے 2 ضابطے جاری کر دیے ہیں، سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ طلب نہیں کیا جائے گا، اور ہوٹل قرنطینہ یا آنے کے بعد ٹیسٹ کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

ویکسین نہ لینے والے عملے کے لیے ضوابط کے تحت سرکاری اہل کاروں پر ہاؤس قرنطینہ لاگو ہوگا، سرکاری اہل کاروں پر 24 گھنٹے میں اور ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ہوگی، پرائیویٹ سیکٹر کے اہل کاروں پر ہوٹل قرنطینہ لاگو ہوگا، اور 24 گھنٹے کے دوران اور ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ہوگی۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ ویکسینز کی تعداد 4 ہے، ان میں فائزر 2 خوراک، آسٹرا زینیکا 2 خوراک، موڈرنا 2 خوراک، جب کہ جانسن ایک خوراک شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں