اشتہار

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

کابینہ کی جانب سے بجلی تین مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی، مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے اور اس کی جگہ نیا ٹیرف بنے گا۔

حماد اظہر نے بتایا کہ بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں اضافہ صرف 8 پیسے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں