تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

ابوظبی میں غیرملکیوں کی ملکیت کے لیے کون سے شعبے کھلے ہیں؟

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں 1 ہزار 105 رجسٹرڈ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کی فہرست کا اعلان ہوا ہے جو قانونی غیرملکیوں کی ملکیت کے لیے کھلی ہیں۔

اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلمپنٹ نے مذکورہ فہرست کا اعلان کیا، اس اقدام کا مقصد ابوظبی میں تجارتی کمپنیوں کو مکمل یا جزوی طور پر اپنی سرگرمیوں پر عمل کرنے کا اہل بنانا ہے۔

اس فہرست میں فوٹوگرافی، کرایہ اور مینوفیکچرنگ سے لے کر آلات سمیت چڑیا گھر چلانے تک وسیع پیمانے پر سرگرمیاں شامل ہیں۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلمپنٹ کے چیئرمین محمد علی الشورافا کا کہنا ہے کہ یہ اعلان ابوظبی حکومت کی بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی خواہش کی عکاسی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کھلی اور لچکدار مسابقتی کاروباری ماحول کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

ابوظبی آنے والے غیر ملکیوں کی بڑی مشکل آسان، پابندی ختم

محمد علی الشورافا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ابوظبی میں نجی شعبے کے لیے مراعات فراہم کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نقشے پر ابوظبی کی حیثیت بڑھانے کے بہت سے فیصلوں اور اقدامات میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ غیر ملکی ملکیت کے لیے دستیاب سرگرمیوں کی فہرست کا فیصلہ وزرا کونسل نے کیا جس کے بعد ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلمپنٹ کی جانب سے اعلان ہوا۔

Comments

- Advertisement -