اشتہار

حج سے متعلق اہم اعلان، نئی شرائط بھی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نےحج کیلئے 60 ہزار ‏عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی۔

ایک بیان میں پیرنورالحق قادری نے بتایا کہ 15ہزار عازمین مقامی یعنی سعودی اور 45ہزار دیگر ‏ملکوں کے عازمین سعادت حاصل کریں گے، امیدہے45 ہزار میں سےپاکستانی حجاج کوبھی کوٹہ ‏ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکومت نےاحتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں، عمر کی حد ‏‏18تا60سال اور حج کیلئےصحت کا سرٹیکفیٹ لازمی ہو گا۔ اسی طرح کوروناویکسین سرٹیفیکیٹ،پی ‏سی آرنیگٹوٹیسٹ لازمی ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حج کےخواہشمند عازمین ہدایات کےمطابق تیاری جاری رکھیں، سعودی حکومت ‏سے چینی ویکسین کوقبول کرنےکی درخواست کی ہے۔

کرونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ غیرملکی عازمین فریضہ مقدسہ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن کی شرط عائد کی اور منظور شدہ کمپنیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا ہے، اعلان اور شرط کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا اور چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں