تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس، نظر ثانی درخواستیں‌ مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان رجسٹرار آفس نے حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ہونے والی نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

سپریم کورٹ نے نظر ثانی کے لیے دائر ہونے والی درخواستوں کو اعتراض کے بعد واپس کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے درخواستیں مسترد کرنے کی وضاحت کچھ اس طرح دی گئی کہ ’ایک کیس میں دوبارہ نظر ثانی نہیں ہوسکتی‘۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی عیسیٰ فائز نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنادیا

ذرائع کے مطابق حکومت اعتراض کےخلاف 30 روز میں ان چیمبر اپیل فائل کرے گی، حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ سادہ نظرثانی نہیں بلکہ کیوریٹیو نظرثانی درخواستیں ہیں۔

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےجسٹس قاضی فائز ریفرنس میں سپریم کورٹ سے  پھررجوع کیا۔ صدرمملکت کی جانب سے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنےکیلئے نئی درخواست دی گئی۔

صدر مملکت نے ازخود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائر کی، 70صفحات پرمشتمل درخواست میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو فریق بنایا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ’نظر ثانی درخواست پر فیصلےکے بعد بھی از خود نوٹس دائرہ اختیار پر سماعت ہوسکتی ہے’۔

Comments

- Advertisement -