تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

سمندری طوفان ’یاس‘ نے بھارت میں تباہی مچا دی، ہزاروں بے گھر

کلکتہ: بھارتی ریاست اڑیسہ اور بنگال کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے والے سمندری طوفان یاس نے تباہی مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال میں پیدا ہونے والا ’یاس طوفانُ گزشتہ روز اڑیسہ میں واقع بالاسور کے ساحل سے صبح 9.15 بجے ٹکرایا، بعد ازاں اس نے بنگال کی جانب پیش قدمی کی۔

سمندری طوفان ’یاس‘ کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں اور سمندری لہروں نے ملک کے مشرقی ساحل پر تباہی مچادی ہے۔

 مقامی حکام کے مطابق طوفان کی وجہ سے کم از کم 50 ہزار افراد بے گھر ہو ئے ہیں، جنہیں حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے حفاظتی مرکز منتقل کردیا گیاہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ سمندری طوفان کا زور ٹوٹ چکا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق سمندری طوفان کا زور ٹوٹنے کے باوجود سمندری لہریں کئی فٹ بلند ہیں، جس کی وجہ سے 100 سے زائد مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

سمندری اور برسات کے پانی کی وجہ سے 1100 سے زائد گاؤں زیر آب آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کو ایک ہفتے کے دوران دو سمندری طوفانوں ‘یاس‘ اور ’تاؤکتائے‘ کا سامنا کرنا پڑا ، جس کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک ہوئے۔

کرونا وبا کی وجہ سے جہاں بھارت میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ ہے وہیں طوفانوں کی وجہ سے ڈاکٹرز پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -