تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب: ‘سائقِ خاص’ ویزے پر مقیم غیرملکی یہ لازمی جان لیں!

ریاض: سعودی عرب کا ایک ادارہ جس کا نام جوازات ہے وہ ملکی اور غیرملکیوں کے سوالات کے آن لائن جواب دیتا ہے جس سے شہری ہمیشہ مستفید ہوتے ہیں۔

اسی طرح ایک کفیل نے محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے جوازات سے سوال کیا کہ سائق خاص ویزے پر مقیم میرے ڈرائیور کا خروج نہائی لگا ہوا ہے اگر وہ مملکت سے نہیں گیا تو کیا کرنا ہوگا؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ خروج ونہائی کے بعد سفر کیلئے 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے اور اسے اسی مدت کے اندر مملکت سے جانا ہوگا بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

ادارے نے بتایا کہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد 1 ہزار ریال جرمانہ ادا عائد کیا جاتا ہے جس کے بعد اقامہ کی مدت باقی ہونے کی صورت میں دوبارہ خروج نہائی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی قانون کے تحت خروج ونہائی کے بعد اگر آپ کا سفر کا ادارہ نہ ہو تو اسے 60 دن کے اندر ہی کیسنل کرالیں اگر ایسا نہ ہوا تب جرمانے کی ایک ہزار ریال رقم مقرر ہے۔ اور جب تک جرمانہ ادا کر کے سسٹم میں کارکن کی فائل دوبارہ ایکٹیو نہ کرائی جائے اقامہ کی تجدید نہیں کی جا سکتی۔

اسی طرح خروج ونہائی کی مدت کے دوران اقامہ ختم ہوجائے تو اس کی تجدید بھی لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -