تازہ ترین

خبردار! کھانوں کے ضیاع پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ

بیجنگ : چینی حکومت نے کھانے کا ضیاع روکنے کےلیے قانون سازی کرلی، جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار یوآن تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں بلدیاتی حکومت نے غذائی اسراف روکنے کی خاطر بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت شہری انتظامیہ نے اسراف کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے تحت زائد کھانا منگوانے کےلیے صارفین کی حوصلہ افزائی کرنے والے یا زیادہ کھانا منگوانے پر مجبور کرنے والے افراد پر دس ہزار یوآن (تقریباً ڈھائی لاکھ روپے) تک جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

بیجنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق بنانے کا مقصد کھانے کا ضیاع روکنا اور سادہ، سبز اورکم کاربن والے طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ کھانے کی ترسیل کرنے والے ادارے کو چاہیے کہ وہ صارفین کو کھانے کی مناسب مقدار کا آرڈر دینے کی یاد دہانی کروائیں۔

آن لائن سروس فراہم کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ وہ کم کھانے کو فروغ دینے یا کھانے کے انتخاب کیلئے ویب سائٹس پر ضروری معلومات فراہم کریں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون سازی قومی غذائی تحفظ کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے بے حد ضروری تھی۔

Comments

- Advertisement -