اشتہار

کرونا پر فتح کا اعلان! امریکی ڈاکٹر کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ماہر نےدعویٰ کیا ہے کہ جتنی تعداد میں لوگوں کی ویکسینیشن ہوگی معاشرہ اتنا زیادہ مضبوط ہوگا لیکن وقت سے پہلے کرونا پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی ہوگی۔

کرونا وائرس کے کیسز میں کمی ہونے پر بیشتر ممالک کی جانب سے کوویڈ 19 پر فتح حاصل کرنے کے دعوے کیے جارہے ہیں لیکن وقت سے قبل کرونا کو شکست دینے کا اعلان کرنا جلد بازی ہوگا کیوں کہ ابھی بیشتر آبادی کی ویکسینشن باقی ہے۔

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوچی نے وبائی مرض پر فتح حاصل کرنے دعویدار ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باوجود وائرس کو شکست دینے کا اعلان جلد بازی ہوگی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فوچی نے کہا کہ جتنے زیادہ لوگوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی معاشرہ اتنا زیادہ مضبوط ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ نئے کرونا وائرس کی مختلف اقسام کے امکانات موجودہ ویکسین کے اثر کو کم کرسکتے ہیں اور ان امکانات میں اس وقت اضافہ ہوتا رہے گا جب تک دنیا بھر میں آمد و رفت جاری رہے گی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ جمعے تک امریکا میں 59.1 فیصد افراد کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگا دی جائے گی، جن میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد بھی شامل ہوں گے۔

جانس ہاپکنز یونیورسٹی (جے ایچ یو) کا خیال ہے کہ رواں برس جون کے اوائل میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں