اشتہار

"ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ” باخبر سویرا” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سکس کو مکمل کرانے کے لئے ہمارے سامنے بہت چیلنجز آئے، ہم نے محنت کرکے ان چیلنجز کا سامنا کیا اور کامیاب رہے، کیونکہ پی ایس ایل سکس کو مکمل کرانا پی سی بی اور اس ٹورنامنٹ کی ساکھ کے لئے بہت اہم تھا۔

- Advertisement -

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں، ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا،جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں تھیں ان کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہونے والے واقعات پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر سرفراز احمد کو آن بورڈ لئے رکھا اور صورت حال سے آگاہ کرتے رہے، سرفراز کا رویہ بھی بہت اچھا رہا۔

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل سکس کے معاملات میں فرنچائزر کا رویہ بہت اچھا رہا، تمام معاملات پر فرنچائزر نے بورڈ کا ساتھ دیا اور ہم پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے میں کامیاب رہے۔

پی ایس ایل سیون کے حوالے سے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ آیندہ پی ایس ایل کی تیاری سےمتعلق فرنچائزز سےبات کر رہے ہیں، پاکستان سمیت دو تین وینیوز قابل غور ہیں تاہم پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان سپر لیگ کا آئندہ ایڈیشن پاکستان میں ہو، کیونکہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگاتو معیشت پر اچھے اثر پڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں